امیرجماعت اسلامی ضلع سکھر نے ضلعی نظم کے ذمے داران کی تقرری کردی

7

سکھر (نمائندہ جسارت) نو منتخب امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ نے ضلعی شوری سے مشاورت کے بعد ضلعی نظم کے ذمے داران کی تقرری کردی، سیشن 2025 ء کیلئے حافظ امان اللہ تنیو کو قیم ضلع (جنرل سیکرٹری)جبکہ ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری اور حافظ عبدلحلیم تنیو، منصور احمد شیخ کو نائب امرائے ضلع سکھر مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مولانا عتیق احمد اور محسن علی گھمرو نائب قیم ضلع مقرر کیے گئے ہیں۔ مزید برآں رضا اللہ گھمرو قائم مقام امیر جماعت اسلامی سکھر شہرہوں گے، اراکین جماعت اسلامی نے تمام ذمے داران کیلئے استقامت و ذمے داریوں کی بحسن خوبی انجام دہی کیلئے دعا کی ہے۔