مذاکرات کاوقت ختم ،حکومت کے پاس عمران خان کی رہائی کے سوا کوئی چارہ نہیں،عارف علوی

36

پشاور(صباح نیوز)سابق صدر عارف علوی نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا اور حکومت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے پشاور سے نکلنے والے قافلے میں شریک سابق صدر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج تک بانی پی ٹی آئی کی کوئی کال ناکام نہیں ہوئی، مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، حکومت کو عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا کیونکہ ان کے اس کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اورعدلیہ کوآزاد کرناہوگا، بانی پی ٹی آئی نے آج تک کوئی سمجھوتا نہیں کیا، اسی لیے اگر الیکشن کے دن 70 فیصد لوگ ہمارے ساتھ تھے تو آج 90 فیصد لوگ ہمارے ساتھ ہیں ۔سابق صدر کا کہنا تھا دنیا سوال اٹھا رہی ہے کہ یہ لوگ اپنے ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے جان دینے کو تیار ہوں۔