دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے اعلان کے بعد دہشت گردی میں تیزی آگئی،کاشف سعید شیخ

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے اعلان کے بعد ملک خصوصاً کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں تیزی آگئی ہے جبکہ سندھ میں ڈاکو راج نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے، حکمران اور عسکری ادارے دہشت گردی کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، خیبر پختونخوا میں بد ترین دہشت گردی کے باوجود وزیر اعلیٰ اسلام آباد پر چڑھائی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ سمیت پوری وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے احتجاج کو کچلنے کے لیے ملک کو جام کر کے عالمی تماشہ بنا رہے ہیں، عوام کا تحفظ تو دور کی بات یہاں تو پولیس، سیکورٹی ادارے کے لوگ بھی محفوظ نہیں ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ اقتدار کا میوزیکل چیئر ختم کرکے عوام کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات اور دوسروں کو دوش دینے کے بجائے اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرکے امن امان کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں، سندھ میں حلیم عادل شیخ کے قافلے پر پولیس کا حملہ اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، ہر پارٹی کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں صوبائی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن، حافظ نصراللہ عزیز، افضال احمد آرائیں، منعم ظفر اور جنرل سیکرٹری محمد یوسف سمیت دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔ صوبائی امیر نے مزید کہا کہ دریائے سندھ پر 7کروڑ لوگوں کی زندگی کا دارومدار ہے، اگر ہم آج بیدار نہ ہوئے تو سندھ کی زراعت، تاریخ اور کلچر سب کچھ برباد ہوجائے گا، سندھ کے ساتھ سب سے بڑی زیادتی سندھیوں کی نمائندہ جماعت پیپلز پارٹی کر رہی ہے، سندھ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو حالات ان کے ہاتھ سے نکل جائیں گے، کیونکہ سندھو دریا سندھیوں کی ریڈ لائن ہے۔ پاکستان کے25 کروڑ عوام پر سندھ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو حالات ان کے ہاتھ سے نکل جائیں گے کیونکہ سندھو دریا سندھیوں کی ریڈ لائن ہے۔کاشف سعید شیخ500 کھرب پتی فوج، پولیس اور سول بیوروکریسی کے ذریعے حکومت کررہے ہیں، اشرافیہ نے 25 کروڑ عوام اور آنے والی نسلوں کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، آج ملک میں10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذار نے پر مجبور جبکہ80 فیصد مائیں اور بچے صحت مند خوراک سے محروم ہیں، عالمی طاقتوں اور سود خور مالیاتی اداروں نے کرپٹ حکمرانوں کے ذریعے ملک پر قبضہ کرلیا ہے۔ کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ تیل، گیس، کوئلے اور زراعت کی دولت سے مالا مال سندھ پر چوتھی مرتبہ حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی کی حکومت ایڈز، کینسر، ٹی بی اور پولیو جیسی بیماریوں پر کنٹرول کرنے اور لوگوں کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے میں بھی ناکام ہوچکی ہے جبکہ دوسری جانب ڈاکو معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بھی تاوان کے لیے اغوا کرکے تشد د کی وڈیوز وائرل کرکے کروڑوں روپے تاوان طلب کرتے ہیں، جنہیں سرکاری وڈیروں اور پولیس کی سرپرستی حاصل ہے جبکہ سکھر کے سنگرار سے1 سال قبل اغوا ہونے والی معصوم بچی پریا کماری کی بازیابی ابھی تک اعلانات تک ہی محدود ہے، جس سے ظالم اور بے حس حکمرانوں کی بد انتظامی اور ناقص حکمرانی صاف ظاہر ہوچکی ہے۔
کاشف شیخ