اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا رات گئے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پروجیکٹ کا دورہ، جاری تعمیراتی کاموں منصوبے کے انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیر کا معائنہ کیا، وزیر داخلہ نے منصوبے کے پائلنگ ورک کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج 12 ماہ کی بجائے صرف 4 ماہ میں مکمل ہوگا۔ ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پروجیکٹ کے تحت ایک فلائی اوور اور ایک انڈر پاس بنے گا اور رابطہ سڑکیں تعمیر ہوں گی، پروجیکٹ کی مقررہ کردہ مدت میں تکمیل کے لیے ٹاسک دے دیا ہے 2/7 تعمیراتی کام کرکے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
وزیر داخلہ