وحید حیدر شاہ کی PTCL ملازمین کے وفد سے ملاقات

137

پی ٹی سی ایل انتظامیہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرکے CBA کے ساتھ اتفاق رائے سے پیکیج کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریزیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے ملازمین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا مہنگائی کے اس پر آشوب دور میں ملازمین بہت مشکل سے گزارا کررہے ہیں۔ کئی NCPG ملازمین کم از کم ماہانہ اجرت 37000 ہزار سے بھی کم تنخواہ لے رہے ہیں۔ ان ملازمین کی شب و روز محنت نے کمپنی کو ملک کی نمبر ون کمپنی بنایا ہے۔ انھوں نے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں۔انشااللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پیکیج کا اطلاق 1جنوری 2024 سے کیا جائے۔ تاکہ اس سال میں ریٹائر ہونے والے ملازمین بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔