فیڈریشنز صدور کی وفاقی وزیر و سیکرٹری سے ملاقاتیں

121
پاکستان کی چار بڑی مزدور فیڈریشنوں کے وفد کی وفاقی سیکرٹری OPHRD سے ملاقات کے موقع پر شمس الرحمن سواتی، چوہدری یاسین، لالا سلطان ،عبدالستار،چوہدری محمود الاحد،امین منہاس ،وحید حیدر شاہ، اسد محمود و دیگر شریک ہیں

پاکستان کی سب سے بڑی چار فیڈریشنوں کے صدور نے وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانی و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین اور وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ارشد محمود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں وفد میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی، پی ڈبلیو ایف کے سیکرٹری جنرل چوہدری یاسین، پاکستان مائنز لیبر فیڈریشن کے صدر لالا سلطان، آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالستار کے علاوہ عاشق خان، چوہدری محمود الاحد، امین منہاس، وحیدرشاہ اور اسد محمود شامل تھے وفد نے وفاقی وزیر اور سیکرٹری کا 15 سال بعد سہ فریقی لیبر کانفرنس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی بڑی نمائندہ فیڈریشنوں کی کم شرکت کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا وفدنے ٹھیکیداری نظام پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور ای او بی آئی ورکرز ویلفیئر فنڈ کی خرابیوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا اور کم از کم پنشن بڑھانے اور تعلیمی وظائف میرج گرانٹ ڈیتھ گرانٹ کی بروقت ادائیگی کا مطالبہ کیا لیبر قوانین اور سماجی تحفظ کے قوانین کا انفارمل سیکٹر کے مزدوروں تک بڑھانے کا مطالبہ کیا اور پاکستان کی تعمیر اور ترقی کے لیے تعاون کے عزم کا اظہار کیا چار بڑی فیڈریشنوں کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پاکستان کی تمام فیڈریشنوں ٹریڈ یونینز کو ساتھ لے کر چلیں گے مزدوروں کے مشترکہ مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کریں گے اور پاکستان کی صنعتی اور زرعی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے پاکستان کی تعمیر اور ترقی ہمارا مشن ہے اور پاکستان کے مزدوروں کی خوشحالی تعلیم علاج سماجی تحفظ کی فراہمی اور مزدوروں کی عزت نفس کی بحالی ہمارے پیش نظر ہے اس وقت مزدور مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے سخت پریشان ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹریڈ یونین سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے ٹریڈ یونین کی رجسٹریشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور سماجی بہبود کے پروگراموں میں اداروں فیکٹریوں ملوں کارخانوں کی رجسٹریشن کے ساتھ مزدوروں کی رجسٹریشن کو بھی یقینی بنایا جائے۔