PTCLمیں حج اور عمرہ کی قرعہ اندازی

184

پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں پی ٹی سی ایل ملازمین کے درمیان حج اور عمرہ کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل انتظامیہ اور پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کی قیادت موجود تھی۔ ملک بھر سے 40 خوش قسمت ملازمین حج کے لیے قرعہ اندازی کے لیے منتخب کئے گئے۔جبکہ 10 خوش نصیب ملازمین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے منتخب کیا گیا۔