الخبر: معروف ادبی شخصیت محترمہ قدسیہ ندیم لالی کی یاد میں شعری نشست

346

بحرین کی معروف ادبی تنظیم اردو مرکز بحرین نے گزشتہ دنوں الخبر سعودی عرب میں مقیم رہنے والی معروف اور ہر دلعزیز ادبی شخصیت محترمہ قدسیہ ندیم لالیؔ ( مرحومہ ) جو کہ گلے کے کینسر میں مبتلا ہونے پر کراچی میں انتقال فرما گئی تھیں کی یاد میں احمد عادل کے رحمت کدہ پر ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا عابد شمعون چاند کے مطابق نشست میں سعودی عرب سے دانش نذیر دانی نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے نشست کے میزبان خرم عباسی نے کیا نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت شیراز نے حاصل کی ، منصبِ صدارت پر احمد عادل جبکہ مہمانِ خصوصی عزیز ہاشمی اورمہمانان اعزاز ڈاکٹر سلیم اختر ، مجتبیٰ برلاس اور دانش نذیر دانی تھے، شعراء میں احمد عادل ، اقبال طارق ؔ ، دانش نزیر دانی ؔ ، ریاض شاہد ؔ، سعید سعدی ؔ اور اسد اقبال تھے ، محترمہ قدسیہ ندیم لالیؔ (مرحومہ ) پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے دانش نذیر دانی نے کہا کہ قدسیہ ندیم لالیؔ ایک ہنس مکھ اور زندہ دل خاتون تھی جنہوں نے منطقہ شرقیہ میں اپنی ” ہم آواز” ثقافتی و ادبی تنظیم کے زیر اہتمام کئی بین الاقوامی و بین الصوبائی مشاعروں اور شعری نشستوں کا انعقاد کیا جس میں سعودی عرب کے علاوہ بحرین کے شعراء بھی شرکت کرتے رہےعلاوہ ازیں انہوں نے الخبر میں ” اردو ٹوسٹ ماسٹر” کی بنیاد بھی رکھی جو ابھی تک جاری ہے۔ محترمہ کی طنز ومزاح کی کتاب ” مسکراہٹوں کی اوٹ سے” اور شاعری کی کتاب “جی اٹھی میں کلام کرتے ہی” منظر عام پر آ چکی ہیں علاوہ ازیں سعودیہ سے شائع ہونے والے اردو اخبار “اردو نیوز ” میں محترمہ کے فکاہیے اور کالم اکثر و پیشتر شائع ہوتے رہے تقریب کے آخر میں مرحومہ کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔