کشمیرپرپاکستان کی ہرلحاظ سےحمایت قابل قدرہے،کشمیری رہنما ملک ذوالفقار

67

کشمیرپر پاکستان کی ہرلحاظ سے حمایت قابل قدر ہے اورمسلم لیگ ن ہی تمام مسائل کو حل کرے گی، یہ بات مسلم لیگ ن کشمیرکے سینیرراہنما ملک ذوالفقارنے بطورمہمان خصوصی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جومعروف بزنس مین اور ن کے سینیر راہنما سردار محمد اقبال یوسف نے انہیں اورراجہ عقیل کوعمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرجدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں دیا۔ ملک ذوا لفقارنےعشائیہ پرسردار محمد اقبال یوسف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے اتنی خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا۔ عشائیہ میں کشمیر کیمونٹی کے سرکردہ افراد پاک کیمونٹی کے سینیر اراکین اسلام آباد سے معروف کاروباری شخصیت راجہ طارق اورمیڈیا نمائندگان نے بھرپورشرکت کی۔ مہمان اعزازی راجہ عقیل نے خطاب میں سردار اقبال کا اور حاضرین محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کشمیر میں منظم کیا جائیگا اور کارکنوں کو عزت دی جائیگی اور کہا کہ اقوام عالم کشمیر پر اپنا وعدہ پورا کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسلہٗ کشمیر حل کرے۔ راجہ شمروز۔ چوہدری ریاض گھمن اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب میں مہمانوں کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد دی اور مسلہ کشمیر کو حل کرنے پر زور دیا گیا۔ آخر پر سردار محمد اقبال یوسف نے مہمانوں کو عمرہ ادا کرنے پر مبارک دی اور سب کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں کی مسلم لیگ ن کے لئے قابل قدر خدمات کا زکر کیا اور کہا کہ راجہ عقیل اور ملک زوالفقار کشمیر میں مسلم لیگ ن کا بہت بڑا اثاثہ ہیں انکی شاندار خدمات کر سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔ آخر پر پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی اور آزادی کشمیر کے لئے دعا کرائی گئی۔ پر تکلف ڈنر سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ اور یوں یہ پر وقار تقریب رات گئے جاری رہی۔