ملک راشد پرویزاعوان کی پاکستان کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سےملاقات

204

سعودی عرب میں معروف سیاسی و کاروباری شخصیت چیئرمین سارک جرنلسٹ فورم سعودی عرب چیپٹر ملک راشد پرویز اعوان، امیدوار چیئرمین یونین کونسل ملک خورشید احمد اعوان اور سی ای او سائبان نیوز زاہد شریف نے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے انکے آفس میں ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ملک راشد پرویز اعوان نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک مسلم لیگ ن کا ایک اہم سرمایہ ہے جنھوں نے 37 ممالک تنظیم سازی کرکے سوئے ہوئے مسلم لیگی کارکنوں کو متحرک کیا جس کی وجہ سے اووسیز مسلم لیگیوں نے الیکشن کمپین میں اہم۔کردار ادا کیا۔ ملک خورشید احمد اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک ہر دل عزیز شخصیت کے مالک ہے اوورسیز پاکستانیوں کے حقیقی ترجمان ہے اور اوورسیز پاکستانی ان سے دلی محبت کرتے ہیں امید ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسئلہ کو اولین ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔