چودھری جابرکرنانہ کاچودھری اخلاق احمد رنیاں کےاعزازمیں عشائیہ

199

پاکستان مسلم لیگ قاف تحصیل کھاریاں کے صدر یونین کونسل کرنانہ کے سابقہ ناظم چوہدری اعجاز کے بھائی چوہدری اخلاق احمد رنیاں جو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے تو ان کے چاھنے والوں نے زبردست استقبال کیا۔ خالد نواز چیمہ کی رپورٹ کے مطابق مکہ المکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں ان کی آمد پردعوتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جس میں سعودی عرب کے دور دراز علاقوں سے چاھنے والوں کا ملاقات کے لیے آنے کا تانتا بندھ کیا۔ آس ثابت ہوا چوہدری کہ اخلاق رنیاں ایک سچے اورپکے چوہدری برادران سے وفا کرنے والوں میں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں جدہ کی معروف کاروباری شخصیت پاکستان مسلم لیگ قاف کے راہنما چوہدری جابرکر نانہ نے ایک عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں جدہ کے سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات اورصحافیوں نے شرکت کی۔ چوہدری جابرکرنانہ، چوہدری ناصرکرنانہ، حسن بلال، چوہدری اخلاق احمد رانیاں، نعمان شفیع چوہدری، فیصل گجر، چوہدری بلال انور، وسیم گجرچک ماموری، چوہدری عبد اللہ، عرفان مرزا، اسامہ جرال، میاں زبیرلکی ایرانی سرکس والے، سبحان بٹ ،چوہدری عبدالمنان رانیاں، ولید بہادر، جمشید جمی، ثاقب شاھین، قاسم علی اور رمیزچوہدری نے شرکت کی چوہدری اخلاق رانیاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپ کے تمام مسائل کو پاکستان مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر مذہبی امور چوہری شافع حسین تک پہنچاؤں گا چوہدری شجاعت حسین ذاتی دلچسپی لے کر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہیں اور انشاءاللہ بہت جلدی سعودی عرب سمیت تمام ممالک میں مسلم لیگ قاف کو منظم اور مضبوط کیا جائے گا۔