مجلس پاکستان الریاض کے زیر اہتمام ڈاکٹر علامہ اقبال کے یوم ولادت پرتقریب

199

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں مجلس پاکستان کے زیر اہتمام شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس پاکستان کے ممبران سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کا شرف قاری نور الحسن کو حاصل ہوا جبکہ نظامت کے فرائض مجلس پاکستان کے جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق نے سر انجام دیتے ہوئے علامہ اقبال کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق بعدازاں تقریب کے مہمان خصوصی سید وقاص انجم جعفری نے پاکستان سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ان کی شاعری ، فلسفہ ، سیاسی تدبیر ، روشن خیالی ، اور معاشرتی جدوجہد کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہیے فلسفی شاعر کی تحریک پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں تقریب سے مجلس پاکستان کے سرپرست اعلی میاں حامد کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم اقبال کے تصور کردہ پاکستان کے حصول کیلئے دن رات محنت کریں گے حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے ایک پرامن، اعتدال پسند ، اور روشن خیال اسلامی معاشرے کا تصور پیش کیا تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو سیاسی و معاشرتی حقوق کے لیے بیدار کیا اور اپنی ولولہ انگیز اور ترغیبی شاعری سے ان کی آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی تقریب سے ؛ ارشد تبسم ، محمد وہاب ، منصور محبوب ، ڈاکٹر محمد رفیق ، ڈاکٹر اویس محمود ، عدیل اختر ، عزیز عبدالرحمن درانی ، محمد وقاص ، سیف اللہ ، راشد منہاس ، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کی رہنمائی کرتے ہیں تقریب کے آخر میں خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر حاضرین نے مجلس پاکستان کے تمام ممبران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔