جمیل الدین قریشی کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا‘ فرحان بیگ

44

کراچی (پ ر )جمیل الدین قریشی نے آخری سانسوں تک اقامت دین کا کام کیا ۔ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔نیک اولادیں والدین کے لیے صدقہ جاریہ کا کام کرتی ہیں ۔یہ بات امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے جماعت اسلا می ضلع کورنگی کے سابق نائب امیر جمیل الدین قریشی کی رحلت کے چار سال ہونے پر ان کی تحریکی اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہی ۔مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ جمیل الدین قریشی ایک بہادر اور جرأت مندرہنما تھے۔ انہوںنے انتہائی پرخطر حالات میں اقامت دین کا کام کیا اور ان کا پورا گھرانا تحریک اسلامی سے وابستہ ہے اور ان کے مشن پر عمل پیرا ہے ۔