قوم نے احتجاج کے نام پر پی ٹی آئی کی فساد کی کال مسترد کردی،پی پی

22

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو عوام کی جان و مال کی کوئی فکر نہیں، قوم نے قوم نے احتجاج کے نام پر فساد کی کال کو مسترد کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت قیام امن کے بجائے مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنے میں مصروف ہے، کرم میں بے گناہوں کے قتل کے واقعات پر وزیر اعلیٰ کے پی کے اور پی ٹی آئی کیوں خاموش ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت کے لیے انسانی جانوں سے زیادہ اپنی قیادت عزیز ہے، تحریک انصاف کا ہر احتجاج دوسرے ممالک کے سربراہان کی آمد پر ہی کیوں ہوتاہے؟۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر اسلام آباد پر حملہ آور ہوکر قومی مجرم کو رہا کرانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی جمہوری طرز پر احتجاج اور قانون کے دائرے میں نہیں انتشار اور پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سوال کریں کہ عمران کے بچے اس احتجاج میں لاٹھی اور صعو بتیں برداشت کرنے کیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کیاحتجاج کے نام پر فساد کو قوم نے مسترد کیا ہے۔