بھارتی شہری روس کو غیرقانونی سازوسامان فراہم کررہا ہے ، امریکا

106

 واشنگٹن:  امریکا نے بھارتی شہری پر روس کو غیر قانونی سازوسامان کی فراہمی کا الزام  عائد کیا ہے ۔

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکہ نے بھارتی شہری سنجے کوشک پر روس کو غیر قانونی ایوی ایشن پارٹس کی فراہمی کا الزام لگایا، 57 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی شہری نے روس کو فوجی ایپلی کیشنز کے ذریعے ایوی ایشن پارٹس فراہم کیے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے سنجے کوشک نے ایکسپورٹ کنٹرول ریفارم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، سنجے کوشک کو بھارت سے آنے پر 17 اکتوبر کو میامی میں گرفتار کیا گیا۔ فرد جرم عائد ہونے پر کوشک پر 20 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، سنجے کوشک نئی دہلی میں قائم ایئر چارٹر کمپنی آرزو ایوی ایشن کا منیجنگ پارٹنر ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی امریکا نے بھارتی کمپنیوں پر غیر قانونی سامان فراہم کرنے پر پابندی عائد کی، رواں ماہ میں امریکا نے روس کو جنگی سازو سامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کیں۔

بھارتی شہریوں کی بے لگام غیر قانونی سرگرمیوں پر مودی سرکار کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے۔