اسلام آباد: پاکستان میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پولیو وائرس کی وجہ سے مزید3 بچے اس مہلک مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میںپولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد اب 55 تک پہنچ گئی ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبے بلوچستان میں پولیو مرض سے متاثر مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد بلوچستان میںمہلک مرض کے شکار بچوں کی تعداد اب 26 ہو چکی ہے۔
جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی 1 اور بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا ہے، جہاں متاثرہ بچوں کی تعداد اس اضافے کے بعد 14 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ صوبے سندھ میں اب تک پولیو جیسے مہلک وائرس سے 13 بچے متاثر ہوچکے ہیں۔ اسی طرح دارالخلافہ اسلام آباد اور ملک کا زرعی صوبے پنجاب میں 1،1 بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔