ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 348 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی

335
richest people

واشنگٹن: ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور اب ان کی دولت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے اور ایسا کے ان کی دولت میں 348 ارب ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ بھی ٹیسلا کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ سے ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت 340 ارب ڈالرز تک پہنچی گئی تھی جو ایک ریکارڈ تھا۔