کوئٹہ:بلوچستان کے محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی 3530 پوسٹیں خالی ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میںڈاکٹرز کے ماہرین کی 600 اسامیوں میں 420 پوسٹیں خالی پڑی ہیں جبکہ صوبے بھر میں صرف 180 ماہر ڈاکٹرز اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں ۔ایک اور رپورٹ کے مطابق صوبے میں نرسوں کی بھی سیکڑوں پوسٹیں خالی ہیں، جن کی تعداد 351 بتائی گئی ہیں۔
بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے سول اسپتال اوراسی طرح بولان میڈیکل کمپلیکس میں بھی منظور شدہ اسامیوں سے 236 اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی اضافی تعیناتی ہو چکی ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ماہر ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز اور ڈینٹل سرجنز کی 5556 میں سے 2178 اسامیاں بیکار پڑی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیچنگ کیڈر 745، ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کی 187 اوراسی طرح ماہرین کیڈر کی 420 اسامیوں کے خالی ہونے کا نکشاف ہوا ہے۔
جبکہ ادھر دوسری طرف بلوچستان میں نرسز کی 1525 اسامیاں ہیں، جن میں حیران کن طور پر351 خالی ہیں، جس کی وجہ سے صوبے کے 1251 بی ایچ یوز میں صرف 762 فعال جبکہ 489 بند پڑے ہوئے ہیں۔