احتجاج، لاہور میں  پی ٹی آئی کے چار  اراکین قومی اسمبلی سمیت  متعدد کار کن گرفتار

76
security forces to arrest any person

لاہور: تحریک انصاف کے  چار اراکین اسمبلی  سمیت متعددکارکنوں کو پولیس نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق  لاہور  میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور معین ریاض کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تینوں رہنما احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد جا رہے تھے، تینوں ایم این ایز کو نقصان امن کے خطرے کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے ۔دریں اثناء  چیچہ وطنی سے پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت کیلئے جانے والے رکن قومی اسمبلی  رائے حسن نواز سمیت 10کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

دوسری جانب گلگت میں تحریک انصاف نے سڑکوں کی بندش کے باعث احتجاجی ریلی ملتوی کردی ۔

میڈیارپورٹ کے مطابق اپوزیشن ممبر جی بی اسمبلی سید سہیل عباس نے کہاہے کہ تمام اضلاع سے کارکنوں کو گلگت میں جمع ہونا تھا، سڑکیں بند ہونے سے قافلے کی روانگی تاخیرکا شکار ہے،ان کا کہناتھا کہ  صوبائی قیادت نے سڑکیں کھلنے تک ریلی ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔