سکھر (نمائندہ جسارت) نو منتخب امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ نے ضلعی شوریٰ سے مشاورت کے بعد ضلعی نظم کے ذمہ داران کی تقرری کر دی، سیشن 2025 کے لیے حافظ امان اللہ تنیو کو قیم ضلع (جنرل سیکرٹری) جبکہ ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری اور حافظ عبدالحلیم تنیو، منصور احمد شیخ کو نائب امرائے ضلع سکھر مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مولانا عتیق احمد اور محسن علی گھمرو نائب قیم ضلع مقرر کیے گئے ہیں۔ مزید برآں رضاء اللہ گھمرو قائم مقام امیر جماعت اسلامی سکھر شہر ہوں گے، اراکین جماعت اسلامی نے تمام ذمہ داران کے لیے استقامت و زمہ داریوں کی بحسن خوبی انجام دہی کے لیے دُعاء کی ہے۔