لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے ساتویں ایگریکلچرل پاپولیشن سینسز کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچرل ایکسٹینشن کے دفتر میں ہوئی جس میں انہوں نے ٹرینرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک زراعت کے شعبے پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، اس لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ہمارے ملک میں اس کی کتنی پیداوار ہوتی ہے؟ معلومات حاصل کرنا بہت ضروری ہے تاکہ مستقبل میں زرعی بجٹ میں ایسے اقدامات کیے جا سکیں جس سے زراعت کو مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینرز کی ٹیمیں پولیس کے ساتھ باہر جائیں گی جو ایگریکلچرل پاپولیشن سینسز میں اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔