مٹیاری: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری

24

مٹیاری (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ کی زیر صدارت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا مقصد کسانوں کو درپیش مسائل، تجاویز اور شکایات متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، کھلی کچہری زراعت کے سروے کی آگاہی، ہاری کارڈ اور زرعی قرضہ جات کے موضوعات پر منعقد ہو گی، 26 نومبر کو صبح 10 بجے اسسٹنٹ کمشنر آفس مٹیاری، 27 نومبر کو صبح 10 بجے اسسٹنٹ کمشنر آفس سعید آباد اور 28 نومبر کو صبح 10 بجے اسسٹنٹ کمشنر آفس ہالا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ مختار کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان کچہریوں میں متعلقہ زمینداروں اور کسانوں کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔