لاڑکانہ : قنبر شہداد کوٹ کا رہائشی اغوا ہونے سے بچ گیا

23

 

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) کشمور پولیس کو ٹیکنیکل ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک آدمی کو مزدوری کے جھانسہ دے کر اغوا کرنے کے لیے کچے کی جانب بلایا گیا تھا۔ پولیس نے فوری تھانہ میانی ایٹ بڈانی کی حدود میں ناکہ بندی کر کے اغواء ہونے سے غلام نبی ولد داؤد رادھانی ضلع قمبر ایٹ شہدادکوٹ کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ فیک کالز اور جھانسے والے پیغامات سے ہوشیار رہیں، اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے داموں گاڑی، مال مویشی یا دیگر لالچ میں پھنسانے کی کوشش کی جائے تو فوری مقامی پولیس سے رابطہ کریں۔