حیدرآباد سے پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا

48

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور لطیف آباد شاہ لطیف ٹاو¿ن کی یونین کونسل 118کی چیئرمین آرزو فیصل مغل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف ہوکر حکومت اوچھے ہتھکنڈوںپر اتر آئی ہے، انہوں نے کہاکہ میں 24نومبر کی عمران خان کے احتجاج کی کال پر اسلام آباد پہنچی ہوں اور یہ بھرپور احتجاج میں شرکت کریںگے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان اب باشعور ہوچکے ہیں وہ موروثی سیاست سے تنگ آکر اب نئی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے نوجوانوں میں سیاست کی نئی امنگ پیدا کی ہے اور اب نوجوان تبدیلی چاہتے ہیں اور وہ صرف اور صرف عمران خان ہی لاسکتے ہیں۔ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اور وہ اب بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جیل، گرفتاریاں ہمیں اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹاسکتے ہم کل بھی خان کے ٹائیگر تھے اور آج بھی خان کے ٹائیگر ہیں۔