26 ویں ترمیم پاس کرنے کیلیے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر

26

 

صوابی (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کے لیے اربوں روپے بانٹے گئے۔ صوابی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم غیر منتخب پارلیمان سے منظور کرائی گئی، ہمارے ارکان اسمبلی کو بلیک میل کیا گیا، زور زبردستی اور ظلم سے انہوں نے قانون پاس کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی جنگ میں حصہ دار نہیں بننا چاہتے، تمام ادارے اپنے اپنے دائرے میں کام کریں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دنیا کے ساتھ امن میں اپنا حق ادا کرنا چاہتے ہیں، امن کیلیے جو بھی حکومتی پالیسی ہے اسے پارلیمان میں پیش کیا جائے۔