کراچی‘ شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان نادرا میں رجسٹرڈ ہی نہیں‘حکام

44

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل میں ملوث 60 فیصد ملزمان نادرا میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھے۔ جیل پولیس اور نادرا کے ساتھ مل کر ملزمان کے شناختی کارڈ بنوائے گئے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے ایک بیان میں کہا کہ8 ماہ میں شہریوں کے قتل کے40 مقدمات درج ہوئے، جس میں30 کیسز میں ملوث 50 ملزم پکڑ ے گئے ہیں۔ جیل پولیس اور نادرا کے ساتھ ملکر ملزمان کے شناختی کارڈبنوائے گئے۔ اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ12 شہریوں سے کچھ نہیں لوٹا جا سکا لیکن قتل کردیے گئے، لٹیرے وارداتوں میں9 ایم ایم اور30 بور پستول
استعمال کررہے ہیں۔ شعیب میمن نے مزید بتایا کہ اسلحہ کے پی اور بلوچستان کی مقامی بلیک مارکیٹ سے مل رہا ہے۔10 سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔