کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے دریائے سندھ سے مزید 6کینال نکالنے والے منصوبے پر (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کے اختلافات کی خبروں کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری کے والد ارسا ایکٹ میں ترمیم کے مسودے پر دستخط کرچکے ہیں ، پانی پر ڈاکے سے لے کر کمپنیوں کو سندھ کی قیمتی زرعی زمینیں دینے اور کارونجھر کی کٹائی وسندھ کے حقوق پر سودے بازی تک پیپلزپارٹی برابر کی شریک ہے۔پانی کے مسئلے پر سندھ کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت عوام کے شدید احتجاج پر
پیپلزپارٹی فیس سیونگ کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد اور بیان بازی کررہی ہے ۔اگر واقعی پیپلزپارٹی کینالوں کے معاملے پر سنجیدہ ہے تو انہیں سندھ کے عوام کے امنگوں کے مطابق احتجاجی تحریک میں شامل ہوکر وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرنا چاہیے۔