سرگودھا: خواتین انٹر کالجیٹ ایتھلیٹکس کے مقابلوں کا انعقاد

76

سرگودھا (اسپورٹس ڈیسک)تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام بورڈ افس گرائونڈ میں خواتین انٹر کالجیٹ ایتھلیٹکس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابو الحسن نقوی نے کیا۔ ایتھلیٹکس کے مقابلہ جات میں گولا پھینکنا، نیزہ پھینکنا، تھالی پھینکنا، لانگ جمپ ،ہائی جمپ اور اسی طرح 100 میٹر ریس ،200 میٹر ریس ،400 میٹر ریس کے مقابلے جات کے علاوہ دیگر کھیل بھی شامل تھے۔ 200 میٹر ریس میں پہلی اور دوسری پوزیشن نجی کالج اورتیسری پوزیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج فاروق کالونی کی ما ہا رمضان نے حاصل کی۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ سرگودھا سید ابو الحسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعلیمی بورڈ پہلے کی طرح اس سال بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے کروا رہا ہے ۔نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی طلبابہت ضروری ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ تعلیمی بورڈ کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرتا ہیتاکہ وہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اور عالمی سطح پر منعقدہ کھیلوں کے مقابلہ جات میں حصہ لے سکے۔ ڈائریکٹر اسپورٹس تعلیمی بورڈ روشن ضمیر کالرو کا کہنا تھا کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ کمشنر سرگودھا جہاں زیب اعوان اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابو الحسن نقوی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لیے احسن اقدامات اٹھائے ہیں ۔