پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ایک روزہ فارمیٹ میں شاندار ریکارڈ

35

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کوئین اسپورٹس کلب، بلاوایو میںکھیلا جائے گا۔
پاکستان اورزمبابوے کے درمیان زمبابوے میں ہونے والا یہ27 واں اور کل ملاکر63 واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوگا۔اب تک دونوں کے درمیان ابھی تک62 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں پاکستان نے54 میں اورزمبابوے نے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں کے درمیان 2 میچ ٹائی رہے ہیںجبکہ 2 میچ نامکمل رہے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف زمبابوے میں پاکستان نے جو26 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں 21 میچوں میں اسے کامیابی ملی ہے۔ 3 میں شکست ہوئی ہے۔ ایک میچ ٹائی رہا ہے جبکہ ایک میچ نامکمل رہا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جو آخری 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں پاکستان نے 4 میں جیت درج کی ہے جبکہ ایک میچ ٹائی رہا ہے۔ دونوں کے درمیان آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ راولپنڈی میں3 نومبر2020 کو کھیلا گیا تھا جو ٹائی رہا تھا۔ زمبابوے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ50 اوور میں6 وکٹوں کے نقصان پر278 رنز بنائے تھے۔پاکستان نے مقررہ50 اوور میں9 وکٹوں کے نقصان پر278 رنز بناکر میچ ٹائی کرایا تھا۔ ایسا تب ممکن ہوا تھا جب میچ کی آخری گیند پر محمد موسی نے چوکا مارا تھا۔ سپر اوور میں زمبابوے نے پاکستان کے اسکور4 گیندوں پر2 وکٹوں پر2 رنز کے جواب میں 3 گیندوں پر3 رنز بناکر میچ جیتا تھا ۔

پاکستان کوزمبابوے کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور50 اوور میں ایک وکٹ پر399 رنز تھا جو اس نے بلاوایو میں20 جولائی2018 کو بنایا تھا۔ یہ پاکستان کو اایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔زمبابوے کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر334 رنز ہے جو اس نے لاہور میں26 مئی2015 کو بنایا تھا۔اتنے بڑے اسکور کے باوجود زمبابوے کو اس میچ میں شکست ہوئی تھی کیونکہ پاکستان نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ50 اوورمیں 3 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے تھے جو پاکستان کو اپنے گھر پر زمبابوے کے خلاف سب سے بڑا اور کل ملاکر دوسرا سب سے بڑا اسکورہے۔

زمبابوے کی ٹیم بلاوایو میں18 جولائی2018 کو ہوئے میچ میں25.1 اوور میں67 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے جو اس کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔پاکستان کا زمبابوے کے خلاف سب سے کم اسکور43.3 اوور میں148 رنز ہے جو اس نے ہرارے میں26 فروری1995 کو ہوئے میچ میں بنایا تھا۔

ٖفخر زمان کو پاکستان کی جانب سے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میںواحد ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے بلاوایو میں20 جولائی2018 کو ہوئے میچ میں221 منٹ میں156 گیندوں پر24 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر210 رنز بنائے تھے۔زمبابوے کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا ریکارڈسین ولیمس کے پاس ہے۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے راولپنڈی میں3 نومبر2020 کو ہوئے میچ میں189 منٹ میں135 گیند پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر118 رنزبنائے تھے۔

وسیم اکرم نے ہرارے میںیکم اکتوبر2015 کو ہوئے میچ میں 9 اوور میں26 رنز دیکر6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو پاکستان کی جانب سے زمبابوے کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔زمبابوے کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ بلیسنگ مزارابی کے پاس ہے جنہوں نے راولپنڈی میں3 نومبر2020 کو ہوئے میچ میں9 اوور میں49 رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔