وسائل کبھی ہماری راہ میں رکائوٹ نہیں بنے ‘سرفراز انصاری

52
چیئرمین سرفرازانصاری ٹوبی بسم اللہ مسجد کے قریب سیوریج لائن ڈالے جانے کے کام کا معائنہ کررہے ہیں

کراچی (پ ر)یونین کونسل نمبر پانچ لانڈھی ٹائون میں بسم اللہ مسجد ٹو بی ایریا کے قریب عرصہ دراز سے سیوریج کی تباہ حال سیوریج لائن یوسی چیئرمین کی کوششوں سے نئی لائن ڈالی جارہی ہے ۔یونین کونسل پانچ کے چیئرمین سرفرازانصاری نے لیبر کونسلر طارق انصاری کے ہمراہ نئی لائن ڈالی جانے کے کام کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفرازانصاری نے کہا کہ سیوریج اور پانی کی فراہمی کا کام واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ذمہ ہے لیکن واٹر بورڈ نہ علاقے میں پانی فراہم کررہا ہے اور نہ ہی سیوریج کے مسائل حل کئے جارہے ہیں ۔ہم نے اپنے یوسی فنڈ سے سیوریج کی یہ لائن ڈالی ہے اور ہم عوام کے تمام مسائل حل کرینگے ۔وسائل کبھی ہماری راہ میں رکائوٹ نہیں بنے ہیں ۔اختیارات سے زیادہ کام کر کے دیکھا رہے ہیں ۔عوام نے ہم پراعتماد کیا ہے اور ان کے اعتماد پرپورا اترے گے۔کیا ہے اور ان کے اعتماد پرپورا اترے گے۔