کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 15 میں تین مسلح ملزمان بنگلا A_270 میں ڈکیتی کرنے داخل ہوئے تو گھر کے مالک ممتاز نے ڈاکووں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے۔ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کا کہنا ہے کہ ڈاکو کے زخمی ہونے کے بعد شور شرابہ کرنے پر اہل محلہ جمع ہوگئے۔ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے وار سے ڈاکو کو شدید زخمی کردیا جس کے بعد نیم مردہ حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا۔