پشاور (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی اصلاحات کی جانب ایک اہم پیش رفت کے تحت عدالت عظمیٰ پشاور برانچ رجسٹری میں
ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے ایک ذیلی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جو مختلف جیلوں کا دورہ کرے گی اور اصلاحات کا مسودہ پیش کرے گی۔ہفتے کو افسر تعلقات عامہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم ، جسٹس اعجاز انور خان، انتظامی/ مانیٹرنگ جج برائے جیل خانہ جات پشاور ہائی کورٹ سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا نے سفاکانہ فعل کا نشانہ بننے والے کرم کے جاں بحق مسافروں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔