آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

326
The decision to completely shut down internet

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ملک بھر میں رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس مکمل بند کردی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے آج رات بارہ بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وائی فائی سروسز بھی نہیں چلیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل سروس کھلی ہوگی تاہم سروس کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔