سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ، فی تولا 22سو روپے مہنگا

110
The price of gold increased

کراچی: ملک میں سونےکی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ ہوا ہےاورآج فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 200 روپے اضافے سے ملک میں سونےکا فی تولہ  بھاؤ  2 لاکھ 82  ہزار 700 روپے ہے۔ دس گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 370 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار  میں سونےکا بھاؤ 22 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 715 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہےکہ اس ہفتے سونےکی قیمت میں یہ مسلسل چھٹے روز اضافہ ہوا ہے۔

پیر 18 نومبرکو  فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوکر  2 لاکھ 69 ہزار 900 روپےکا تھا  اور آج کاروباری ہفتےکے آخری روز فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہے۔ یعنی 6 روز میں فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔