نیویارک: امریکا میں ساحل پر ’آفت لانے والی مچھلی، (ڈومز ڈے فش)‘ سال میں تیسری مرتبہ ساحل پر نمودار ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گہرے سمندر کی ایک نایاب مچھلی، جسے آفت کی علامت سمجھا جاتا ہے، جنوبی کیلی فورنیا کے ساحل پر سال میں تیسری مرتبہ پائی گئی ہے۔
کیلیفورنیا میں بھی لاجولا میں ایک اور ڈومز ڈے مچھلی کے ملنے کے تین ماہ بعد 9 سے 10 فٹ لمبی یہ نایاب مچھلی دریافت ہوئی ہے۔ اس کی تصدیق اسکریپس انسٹیٹیوشن آف اوشیانوگرافی نے کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’جب آپ نے سوچا ڈومز ڈے کا ہائپ ختم ہوگیا۔‘
فش کو مزید جانچ کے لیے ساؤتھ ویسٹ فشریز سائنس سینٹر منتقل کیا گیا، فریبل نے وضاحت کی کہ نمونے کا مطالعہ اس کی حیاتیات، اناٹومی، جینومکس اور زندگی کی تاریخ کے لیے کیا جائے گا۔