لاہور: بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو شکست دے دی۔
قومی بلائنڈ ٹیم نے جنوبی افریقا کی بلائنڈ ٹیم کو 8 وکٹ سے ہرا دیا،پاکستان بلائنڈ ٹیم نے 130رنز کا ہدف 11 ہویں اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے نعمت اللہ 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ظفر اقبال نے ناقابلِ شکست 33 اور محمد صفدر نے 13 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان، بنگلادیش، جنوبی افریقہ، سری لنکا، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں شریک ہیں۔