سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ بار کونسل کے ممبر اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے سابق صدر شفقت رحیم راجپوت کی مدعیت میں انشورنس کمپنی مالک ڈاکٹر منیر، سی ای او فیصل صدیقی اور دیگر کے خلاف 12 کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا، جس کے مطابق انہوں نے جعلی انشورنس کے کارڈ دے کر اور مختلف اسپتالوں کے جعلی معاہدے دکھا کر 12کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا۔