شہدادپور: ٹنکی پلاٹ جعلی، قبضہ مافیا اور ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

18

شہدادپور (نمائندہ جسارت) ہرداس پورہ میں ٹنکی کے پلاٹ کی سیٹلمنٹ آفس سانگھڑ سے جعلی پی ٹی ڈی جاری ہونے کے انکشاف کے بعد ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے مذکورہ پلاٹ کی 1972 میں دکھائی گئی الاٹمنٹ کی جانچ پڑتال کے بعد الاٹمنٹ جعلی قرار دیتے ہوئے قبضہ مافیا اور جعلی الاٹمنٹ میں ملوث افسران کے خلاف انتظامیہ کو کارروائی کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے ان احکامات کے بعد قبضہ مافیا اور سٹی سروے سمیت روینیو آفس کے عملے میں کھلبلی مچ گئی۔