عدالت عظمیٰ: نیشنل ایکشن پلان سے متعلق درخواست غیر موثرقرار

18

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹادی۔ جمعہ کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی اس دوران وکیل درخواست گزار حافظ احسان کھوکھر نے بتایا کہ جو کام ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کچھ دن قبل تو ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ اب تو باقاعدگی سے اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے۔