عدالت عظمیٰ: اقلیتوں کو براہ راست ووٹ دینے کی درخواست مسترد

16

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات میں اقلیتوں کو براہ راست ووٹ دینے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے مطابق تمام شہری برابر ہیں اور دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں مذہب کی بنیاد پر الگ ووٹنگ کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ اقلیتوں کے سابق وزیر اور ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینر جے سالک نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ پاکستان میں اقلیتوں کو عام انتخابات میں براہ راست ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کو پارلیمنٹ میں منتخب کرنے کا موقع دیا جائے۔