استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان عہدے سے مستعفی

17

لاہور (آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔تفصیل کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا ۔