ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کا فیصلہ ہوگا

43

ابوظہبی (اسپورٹس ڈیسک)امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے زیر اہتمام ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کے 8ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے ابوظہبی میں ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج مزید 4ر میچز کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چیمپئن نیو یارک ا سٹرائیکرز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ پہلا میچ موریس ویل سیمپ آرمی اور یوپی نوابز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں بنگلا ٹائیگرز اور نیویارک اسٹرائیکرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،تیسرا میچ چنائی بریوز اور ناردرن واریئرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا میچ دکن گلیڈی ایٹرز اور ٹیم ابوظہبی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔چاروں میچز شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں۔ 12 روزہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10ٹیموں میں دکن گلیڈی ایٹرز،یوپی نوابز،چنائی بریوز،ٹیم ابوظہبی، عجمان بولٹس، ناردرن واریئرز ،بنگلا ٹائیگرز، نیویارک اسٹرائیکرز،موریس ویل سیمپ آرمی اور دہلی بلز شامل ہیں۔