عمران خان کی احتجاج سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی ہدایت

62

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی ہدایت کردی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج پر امن ہوگا اور طاقت ملی تو کسی سے بدلہ نہیں لیں گے کیونکہ یہ سنت ہے‘بانی پی ٹی آئی 24 نومبر کی احتجاج کی کال پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں سعودی عرب کا ذکر نہیں کیا، سعودیہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بانی پی ٹی آئی نے بتایا وزیر آباد حملہ کے بعد محمد بن سلمان نے انہیں کال بھی کی تھی۔ فیصل چودھری نے کہا کہ پارا چنار واقعہ پر بانی پی ٹی آئی نے سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا حل سیاسی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں۔