پاکستان کا بھارت میں ہونیوالے ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا اعلان

152
defeating India

لاہور : پاکستان نے بھارت میں آئندہ سال ہونیوالے ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے پوری طرح تیار ہے، بھارت کو کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہئے۔

انہوں نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2025 کے ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائیگی اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل میں ہم بھارت کی میزبانی کے خلاف اور ایونٹ کو نیوٹرل وینیو پر لے جانے کی تحریک پیش کریں گے تاکہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کر سکے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کو کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہیئے۔ بھارت نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو اگلے سال بھارت میں ہونیوالا ویمنز بلائنڈٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنی ٹیم نہیں بھیجیں گے اور ورلڈبلائنڈ کرکٹ کونسل میں ایونٹ کو بھارت سے کسی نیوٹرل مقام پر لے جانے کی تحریک پیش کریں گے۔