اسلام آباد:طبی ماہرین نے یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے آسان طریقے متعارف کرادیے، دور حاضر میں ہر دوسرا تیسرا فرد یورک ایسڈ کا شکارہے،ہرانسان یورک ایسڈ بڑھنے سے گھبراتاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طبی ماہرین نے جوڑوں کے درد اور جسم کے کسی اور حصے میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھنے سےدرد ہونے کی صورت میں چند چیزیں بتائیں ہیں، جن کو استعمال کرنے یورک ایسڈ کم ہوجائے گا۔
پہلے وقتوں میں بڑی عمر کے افراد میں یورک ایسڈ کے بڑھنے کی شکایات سامنے آتی تھیں لیکن اب جوانوں میں بھی یورک ایسڈ بڑھنے کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، ویسے تو اس کا ٹیسٹ اور طبی علاج ضروری ہے لیکن چند مشروبات اور چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو اس بیماری سے نجات دلانے میں مدد دیتیں ہیں۔
یورک ایسڈ کم کرنے کے لیے روزانہ نہار منہ نیم گرم پانی میں کلونجی ڈال کر 77 دن تک پیے تو کافی حد تک یورک ایسڈ کم ہوجائےگا، نہ صرف یورک ایسڈ کم ہوگا بلکہ صحت بھی اچھی ہوگی، ہلدی والا دودھ پینے سے بھی یورک ایسڈ کم ہوتا ہے،قدرت نے کھیرے میں 90 فیصد پانی رکھا ہے، کھیرے کھانے سے یورک ایسڈ کے جسم سے اخراج میں مدد مل سکتی ہے۔
سنگھاڑے کھانے سے بھی یورک ایسڈ کم ہوتا ہے ، اس کے علاوہ کریلا کا جوس اور کریلا کھانے سے یورک ایسڈ کم ہوتا ہے، پودینے اورادرک کے استعمال سے بھی یورک ایسڈ کم ہوتاہے۔