اسموک کے تدارک کے نام پر پنجاب حکومت نے20دنوں میں 24 کروڑ کمالیے

131
Emergency alert issued

لاہور : پنجاب حکومت نے اسموک کے تدارک کے نام پر 20 دنوں میں 24 کروڑ روپے کمالیے، ٹریفک پولیس پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف ریکارڈ کاروائیاں ، 20دنوں میں 24 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے سخت کاروائیوں کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر کاروائی جاری ہے ۔

 رواں ماہ صرف 20دن میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 24کروڑ 86لاکھ 77ہزار سے زائد کے جرمانے کیے گئے،  دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ 67فیصد جرمانوں میں اضافہ ہو ا ۔

 انہوں نے کہا ک گاڑیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں بے تحاشہ بیماریوں اور ماحولیاتی الودگی کا باعث بنتا ہے، اسموگی وہیکلز ماحولیاتی الودگی کے ساتھ حادثات کا سبب بھی بنتی ہے، ہمیں اپنے ماحول کو بچانے کے لیے گاڑیوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کا خاتمہ کرنا ہے۔