کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کی جانب سے گزشتہ دنوں میں اراکین پریس کلب کے وفات پانے والے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے گزشتہ روز ابراہیم جلیس ہال میں دعائے مغفرت کا اہتمام کیاگیا۔
اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب محمدمنصف کی قریبی عزیزہ،ممبرپریس کلب منیر عقیل انصاری کی والدہ ،سیدہ نادرہ مشتاق کے سسر ،منصور احمد مانی کے بھائی ،رانا محمد طاہر کی بہن ،لیاقت رانا کے بھانجے ،مسعود احمدصدیقی کے بہنوئی، وحید قمر کے والد ، شیخ انعام کی والدہ ،ممبر پریس کلب خالد اقبال،ڈاکٹرعبدالجبار خان کے بھائی،عامر شیخ کے سسر ،حنیف عابد کی بہن ،سلیمان سعادت خان کی خالہ ،ناصرہ زبیری کی ساس ،آغا خالد کی بہن ،اشرف بھٹی کے والد، جاوید مہر کی بھانجی،مونا صدیقی کی خالہ ،محمد آصف زمان کے چچا ،سید یوسف کی اہلیہ ،آصف محمود کے برادر نسبتی،اے کے محسن کے ماموں،ابراہیم رند کی ہمشیرہ،عامرخان کے کزن،علی بخت (اسٹاف ) کی ساس ،طاہر محمود(اسٹاف)کی دادی اور محمد نواز (اسٹاف ) کی بیٹی سمیت تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
دعائیہ تقریب میں صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی،سیکرٹری شعیب احمد ،ممبر،جوائنٹ سیکرٹری محمدمنصف،گورننگ باڈی نورمحمدکلہوڑو،شعیب احمد،سابق سیکرٹری مقصود یوسفی،سابق سیکرٹری خورشیدعباسی ،طفیل احمد،ارشادکھوکھر،ذوالفقار راجپر،حنیف عابد،نصیراحمد،عبدالوحیدراجپر،رفیق بلوچ سمیت صحافیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
معروف عالم دین اور خطیب مولانا ثناءاللہ رحمانی نے مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کرائی۔قبل ازیں مولانا ثنا اللہ نے موت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک عارضی ٹھکانہ ہے۔ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے فرار ممکن نہیں ہے۔ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم حقیقی زندگی کی تیاری اس عارضی زندگی میں کریں۔
تقریب کے اختتام پر صدر اور سیکریٹری کراچی پریس کلب نے تمام اراکین اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔