پاکستان میں مزید 2 بچے پولیو وائرس کا شکار‘ تعداد 52 ہو گئی

115
حیدرآباد: ٹنڈو جام رولر ہیلتھ کیئر سینٹر میں ہیلتھ ورکر بچے کو پولیو سے بچائو ویکسین کے قطرے پلا رہا ہے
حیدرآباد: ٹنڈو جام رولر ہیلتھ کیئر سینٹر میں ہیلتھ ورکر بچے کو پولیو سے بچائو ویکسین کے قطرے پلا رہا ہے

پاکستان میں مزید 2 بچے پولیو وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد اب 52 تک پہنچ گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق متعلقہ شعبے سے منسلک اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مہلک مرض پولیو کے وائرس سے متاثرہ بچوں کا تعلق صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں ایک 3 سالہ بچی سمیت 18 مہینے کا بچہ بھی مذکورہ مہلک مرض کے وائرس سے معذور ہوگیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ صوبے خیبر پختونخوا میں جو بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، ان کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبے بلوچستان میں مہلک مرض پولیو سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی صوبہ جاتی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 24 ، سندھ میں 13، پنجاب اور اسلام اباد میں 1،1 بچہ متاثر ہو کر معذور ہوا ہے۔