بشری بی بی کا بیان سیا ست کی ڈوبتی ناو کو بچانے کی گھٹیا حرکت ہے ، خواجہ آصف

98
Wanting good relations

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ بشری پنکی اور بارٹی کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے، ملکی سیاست میں ایسی پستی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ  سعودی عرب سے ہمارے بہترین تعلقات ہیں  ، اٹھائیس لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں  بر سر روزگار ہیں ، ہماری ترسیلات زر کا بڑا حصہ  سعودی عرب سے آ تا ہے ایسے میں  اپنی  ڈوبتی سیاسی ناو کو بچانے کے لئے اس طرح کا بیان دینا گھٹیا اور غلیظ حرکت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وراثت کی لڑائی میں3 خواتین ایک طرف اور بشریٰ بی بی دوسری طرف ہیں، پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے مذہبی دیوالیہ پن کا بھی مظاہرہ کیا گیا، یہ لوگ خود کومذہب کا ٹھیکدار سمجھتے ہیں، بشریٰ بی بی اپنے آپ کو شریعت کہہ رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے مذہب کی بھی توہین کی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئے روز اسلام آباد اور پنجاب پر حملہ آور ہو رہے ہیں، خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار ہے، دہشت گردی کی روک تھام کیلیے خیبرپختونخوامیں کوئی اقدام نہیں کیاگیا، یہ لوگ ملکی خارجہ پالیسی پر حملہ کرتے ہیں۔