بانی پی ٹی آئی اور بشر یٰ پنکی ملک دشمنی میں آخری حد تک چلے گئے ہیں، عظمیٰ بخاری

85

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشر یٰ پنکی پاکستان کے ساتھ دشمنی میں آخری حد تک چلے گئے ہیں، فساد کی پلاننگ میں اس جھوٹ کا ذکر بلاشبہ ملک کے خلاف ایک سازش ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بانی  تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی  کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ  بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سعودی عرب،چین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات نازک موڑ تک پہنچائے، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ   اب بشریٰ پنکی اپنے شوہر کی نقشے قدم پر چلتے ہوئے ملکی خارجہ پالیسی کو داؤ پر لگا رہی ہے، عمران خان اور بشریٰ پنکی کا ایجنڈا وہی ہے جو اسرائیل کا ایجنڈا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بشری بی بی نے کہا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے توسابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے؟ ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔